ٹوبہ ٹیک سنگھ:بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر سابق بہنوئی قتل
ٹوبہ ٹیک سنگھ (نمائندہ خصوصی)بہن کو طلاق دینے کی رنجش سالے نے سابق بہنوئی کو فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا ،چک نمبر 351گ ب (ناگرہ) میں محمد شکیل ولد محمد جمیل نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ،جس پر محمد شکیل کے سالے محمد طاہر نے پسٹل سے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا ،گولیاں محمد شکیل کے سینے اور گردن میں لگیں اور وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،اور نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ،اور کارروائی شروع کردی ہے ۔