سمبڑیال : امام مسجد نے بیوی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

سمبڑیال : امام مسجد نے بیوی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)امام مسجد نے بدچلنی کے شبہ پر بیوی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، تھانہ سمبڑیال پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر 2خواتین سمیت 4ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پنڈی راواں منڈی بہاؤالدین کے رہائشی محمد فاروق ولد حافظ غلام مرتضیٰ نے تھانہ سمبڑیال میں دی گئی درخواست میں کہا ہے کہ اس کے بہنوئی طاہر فاروق جو کہ عنایت پورہ سمبڑیال کی مسجد میں امام مسجد ہے نے اس کی بہن پر وین بی بی کو پسرم عامر فاروق ،خواتین کنیز بی بی اور رانی دختر منورحسین کے ساتھ مل کر تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتاردیا ہے جس کا انکشاف میت کو غسل دینے کے دوران ہوا ہے۔ ماڈ ل تھانہ سمبڑیال پولیس نے ملزم طاہر فاروق ،بیٹے عامر فاروق ،خواتین کنیز بی بی اوررانی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیااورمصروف تفتیش ہے۔
بیوی قتل

مزید :

علاقائی -