سمبڑیال ،مقدمہ کی رنجش 5افراد کا شہری تشدد
سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)مقدمہ کی رنجش پر شہر ی کو تشدد کا نشانہ بنا کر مضروب کرنے پر 5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ پولیس نے موضع کنگ چھیلو کے کے رہائشی مصور حسین ولد عبدالرشید کو دیوانی مقدمہ کی رنجش پرڈنڈوں،سوٹوں اورآتشیں اسلحہ کے بٹوں کے وار کر کے مضروب کرنے پر گاؤ ں ہی کے ملزم اختر اوراس کے 4نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔