مظفرآباد،لینڈ سلائیڈنگ،پتھرگرنے سے غریب خاتون کاگھرتباہ
مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ‘بھاری پتھر آگرنے سے مانک پیاں کی غریب خاتون نازو بی بی زوجہ آصف خان کا گھر تباہ ‘بیٹا زخمی دیگر اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔سنٹرل پریس کلب میں سائلین ڈیسک میں غریب خاتون نازو بی بی اور آصف خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گزشتہ رات لینڈ سلائیڈنگ سے میرے گھر پر پتھر آگرے اور مکان کی چھت پتھروں اور مٹی کے نیچے دب گئی چھت کا ایک بڑے حصے میں بھاری پتھر آلگنے سے بہت بڑا سوراخ ہو گیا ہے چھت گرنے سے میرا بیٹا واصف بھی زخمی ہوا اور گھر کا قیمتی فرنیچر اور سامان بھی تباہ ہو گیا ہے غربت کے باعث مکان کی تعمیر کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ‘وزیر تعلیم افتخار گیلانی‘ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور دیگر ارباب اختیار سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے تباہ شدہ مکان کی تعمیر کیلئے مدد کی جائے اور لینڈ سلائیڈنگ والے ایریا میں حفاظتی دیوار تعمیر کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔