پشاور قانون شکن عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائی ،7منشیات فروش ،48ملزمان گرفتار
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے دوران7 منشیات فروشوں سمیت 48دیگرجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اوراسلحہ بھی برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور قاضی جمیل الرحمن نے منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی تھی۔جس کی روشنی میں پشاور پولیس نے تمام ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں منشیات فروشوں اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف کا میاب کارروائیاں کرتے ہوئے11منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ جس کے دوران تھانہ شر قی پولیس نے ملزم ریحان ولد رحیم اللہ سکنہ واحد گڑھی، عبدالباری ولد غلام محمد ساکن پتنگ چوک اور ملزم ہادی گل جبکہ تھانہ شہید گلفت حسین ( ہشتنگری ) پولیس نے وجاہت ولد ضیا ء الدین سکنہ جمروداور چمکنی پولیس نے ملزم عبد القدیر ضلع خیبر سمیت دیگر5 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 20کلو گرام چرس ، 34 گرام ہیروئن اور4 بوتل شراب برآمد کر لی ۔اسی طرح تھانہ بھانہ ماڑی، سربند اورتھانہ گلبہار پولیس نے قتل، اقدام قتل،اغوائیگی اور دیگر سنگین مقدما ت میں مطلوب4 اشتہاری ملزمان نوشاد ،نیاز علی پسران سردار ساکنان سلیمان خیل حال سربند ،فضل اللہ ولد فیض اللہ اور محمد آفاق ولد شاہد حسین سکنہ ڈبگری کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 8 دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتارلیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر11عدد پستول اورایک عدد کالاکوف برآمدکرکے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات منتقل کر دیا۔