گنپت روڈ کے تاجروں سے 30 کروڑ کافراڈکرنیوالے سے رقم برآمدکروائی جائے‘ آپما
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن اور آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) کے رہنما خامس سعید بٹ نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ علی آصف بخاری نامی شخص سے گنپت روڈ اردو بازار کے تاجروں کی 30کروڑ سے زائد رقم برآمد کی جائے جو اس نے فراڈ کرکے دبارکھی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں سے ملاقات میں خامس بٹ نے بتایا کہ تیس کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث علی آصف بخاری زیر حراست ہے جبکہ شریک ملزم سلیم احمد بخاری اب تک مفرور ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی آصف بخاری نے منظم واردات کی ہے۔
، سی سی پی او امین وینس ،عادل میمن، کرار حسین اور علی رضا سمیت دیگر پولیس افسران کے فعال کردار کی بدولت علی آصف بخاری کو گرفتار کیا گیا مگر رقم کی بازیابی تاحال نہیں ہوسکی، رقم جلد از جلد برآمد کی جائے تاکہ تاجر دیوالیہ پن سے بچ