دراز کاآزادی باکس کا اجراء‘ 47 پاکستانیوں سے 47 اشیاء جمع کریگا
لاہور(پ ر) : آن لائن مارکیٹ پلیس دراز ڈاٹ پی کے نے یوم آزادی کے موقع پر آزادی باکس کا اجراء کیا ہے جو 47 معروف پاکستانیوں کی جانب سے 47 اشیاء جمع کرے گا۔ 14 اگست کو قرعہ اندازی کے ذریعے یہ آزادی باکس کسی ایک لکی ونر کو دیا جائے گا۔ دراز نے یوم آزادی کے موقع پر پانچ دنوں کیلئے 71 میگا ڈیلز اور 14 فلیش ڈیلز پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ تمام کیٹیگریز پر میگا ڈیلز 10 اگست سے فعال ہوں گی۔ اس کے علاوہ خصوصی ڈیلز اور برانڈ واؤچرز بھی شامل ہوں گے۔ یوم آزادی سیلز میں یونی لیور، ایل اوریل، ہارپیک، Tarzz اور Denizen کا تعاون حاصل ہے۔ اس یوم آزادی سیل پر پے منٹ پارٹنرز ایچ بی ایل، میزان بینک اور سلک بینک کی جانب سے اضافی رعایتیں بھی دی جا رہی ہیں۔ ایچ بی ایل اور میزان بینک کی جانب سے 15 فیصد تک رعایت جبکہ سلک بینک کی جانب سے 20 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔ ایچ بی ایل نے اس سال پہلی مرتبہ ڈائریکٹ ٹرانسفر کی سہولت بھی متعارف کرائی ہے۔ زادی باکس‘‘ کا اجراء بھی کیا ہے۔ یہ باکس دراز آفس سے روانہ ہوگیا ہے اور یہ مختلف شہروں کے سفر کے دوران مختلف شخصیات سے اشیاء جمع کرے گا۔ اسے مایہ ناز کھلاڑیوں وسیم اکرم اور جہانگیر خان کی پسند کے مطابق تیار کیا گیا ہے جو اس باکس میں خصوصی دستخط شدہ بال اور ریکٹ جمع کرنا چاہتے ہیں۔ تمام 47 اشیاء جمع کرنے کے بعد یہ باکس دراز ایپلی کیشن پر ہوگا۔ صارفین دراز ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے یکم اگست سے 14 اگست تک صفحہ کو شیئر کر کے لکی ڈرا میں داخل ہو سکتے ہیں۔ 14 اگست کو اشیاء سے بھرا ہوا یہ باکس کسی ایک لکی ونر کو پیش کیا جائے گا۔ دراز کی ہیڈ آف مارکیٹنگ کمیونیکیشن ثمن جاوید نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان بھر میں اپنے صارفین کیلئے خوشیاں بانٹ رہے ہیں۔ اپنے صارفین کیلئے وسیع فروخت کے ساتھ ہم چاہتے ہیں کہ انہیں ایپلی کیشن پر بہترین تجربہ فراہم کیا جائے اور یہی وجہ ہے کہ آزادی باکس کا اجراء کیا گیا۔صارفین دراز ایپلی کیشن کے ذریعے یوم آزادی سیل کی کیٹیگری میں دراز آزادی باکس کے بینر پر کلک کر کے اس آفر میں شامل ہو سکتے ہیں۔
باکس جیتنے کیلئے پیج پر Share کے بٹن پر کلک کرنا ہوگا جس کے باعث صارفین کے پاس خودکار طریقے سے فیس بک پیج کھل جائے گا جہاں وہ ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے پوسٹ کو شیئر کریں گے۔ شیئرنگ یکم اگست سے 14 اگست تک فعال رہے گی۔ 14 اگست کو 7 بجکر 47 منٹ پر اور 8 بجکر 18 منٹ پر فیس بک لائیو سیشن کے دوران ایک لکی ونر کا اعلان کیا جائے گا۔
Back to Co