بحریہ آرچرڈ انٹرسکول فٹبال ٹورنامنٹ میں 8 سکولوں کی شرکت
لا ہور (خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے زیر اہتمام بحریہ آرچرڈ انٹر سکول فٹبال ٹورنامنٹ 31جولائی تا 2 اگست تک بحریہ آرچرڈ فٹبال گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں لاہور کے آٹھ سکولوں نے شرکت کی۔ حصہ لینے والی ٹیموں میں علی گڑھ سکول مانگا، الائیڈ سکول، بحریہ سکول، بیکن ہاؤس سکول بحریہ ٹاؤن، یونیک سکول مسلم ٹاؤن موڑ، مدینہ العلم سکول مراکہ اور یونیک سکول گلبرگ کیمپس کی ٹیمیں شامل تھیں۔ ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلے گئے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بحریہ ٹاؤن سکول اور یونیک ہائی سکول بحریہ کیمپس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ بحریہ ٹاؤن سکول کی ٹیم نے فائنل میچ 2۔1 سے جیت لیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی بحریہ ٹاؤن لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بریگیڈئیر (ر) خلیل اللہ بٹ تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کے درمیان ٹرافیاں اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔