بھٹی مالکان کی حراست سے بازیاب23مزدوروں کی رہائی کا حکم

بھٹی مالکان کی حراست سے بازیاب23مزدوروں کی رہائی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے بھٹہ مالکان کی حراست سے بازیاب ہونے والے 23 مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔رہا ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔جسٹس مجاہد مستقیم احمد نے مقبول احمد کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکپتن کے علاقہ میں بھٹہ مالک پھول خان اور نوید احمد نے اس کے بیوی بچوں اور رشتہ داروں کو حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے،ان سے اینٹیں بنوانے کی جبری مشقت لی جارہی ہے، انہیں سرکاری ریٹ کے مطابق معاوضہ ادا نہیں کیا جارہا،درخواست گزار نے استدعا کی مزدوروں کو بھٹہ مالک کی حراست سے بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے،عدالت میں بھٹہ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جبری مشقت لینے کاالزام درست نہیں،وکیل کا کہناتھا کہ وہ معاہدے کے تحت مزدوروں کو ماہانہ اجرت دے رہے ہیں،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد بازیاب ہونے تمام مزدوروں کو رہا کرنے کاحکم جاری کردیا۔
مزدور رہا

مزید :

صفحہ آخر -