عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے ۔منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا 18جولائی کا فیصلہ کا لعدم قرار دیا جائے ۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر ذاتی گرج نکالنے کیلئے الیکشن کمیشن کا فورم استعمال کررہے ہیں،اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن کو درخواست بد نیتی پر مبنی ہے،سنگل بینچ نے کچھ سوالات کی تشریح ان کی روح کے مطابق نہیں کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر ای میل میں پارٹی وابستگی چھوڑنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔ درخواست میں اکبر ایس بابر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے ۔
فنڈنگ کیس

مزید :

صفحہ آخر -