بنیادی حقوق کی بحالی تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق

بنیادی حقوق کی بحالی تک پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں بنا ئی جانے والی نئی حکومت کی عوامی مفادات میں اقدامات کی حمایت کریں گے، غیر آئینی اور غیرجمہوری اقدامات کی مخالفت ہوگی، بنیادی حقوق کی بحالی تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، تمام مسائل کاحل اسلامی نظام میں ہے، کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے،ہم حقیقی اور آزاد جمہوریت چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے باہر 8اگست کو پرامن احتجاج کریں گے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک اسلامی اور جمہوری جماعت ہے اور ملک ترقی اور افرادی ترقی پریقین رکھتی ہے، پاکستان کوعوام نے بنایا ہے اور وہی اس کے حقیقی مالک ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ بنیادی حقوق کی بحالی تک پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، تمام مسائل کاحل اسلامی نظام میں ہے، اسلام نظام کے قیام کے لیے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ غلط کام جو کریگااس کے راستے میں کھڑ ے رہیں گے، تخر یبی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے،پر امن جدو جہد کریں گے، کرپشن فری پاکستان مہم ہم عرصے سے چلا رہے ہیں، کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انتخابات سے پہلے پشاور، بنوں، کوئٹہ میں سیاسی ورکر شہیدہوئے ، یہ طے نہیں کون اپوزیشن میں بیٹھے گا، کون حکومت میں جائے گا، ہم حقیقی اور آزاد جمہوریت چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے باہر 8اگست کو پرامن احتجاج کریں گے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -