پاکستان بلاینڈ کرکٹ کونسل ،17کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

پاکستان بلاینڈ کرکٹ کونسل ،17کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آن لائن)پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل ( پی بی سی سی) نے 6 ماہ کیلئے 17 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں تین،بی کیٹیگری میں تین جبکہ سی کیٹیگری میں 11 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔ منگل کو چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کھلاڑیوں کی حالیہ اور گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر کیا گیا ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹیگری میں ریاست خان،مطیع اللہ اور محمداکرم، بی کیٹیگریز میں بدر منیر، ہارون خان اور نثار علی جبکہ سی کیٹیگری میں محمد راشد، انیس جاوید، محمد ایاز، اسرار الحسن، محسن خان، ثناء اللہ، غلام اکبر، شاہ زیب حیدر، بسم اللہ خان، ادریس سلیم اور عبدالمالک شامل ہیں۔ قومی کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 31 دسمبر تک ہوگا۔ اے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 12ہزار، بی کیٹیگری کو 10ہزار جبکہ سی کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 9 ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ پی بی سی سی نے قومی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ ان کی کارکردگی کی بناء پر دیا گیا ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ میں اس مرتبہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔


اور سعودی گورنمنٹ بھی اس کھیل کی بہتری اور فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے عیسر کرکٹ لیگ کی کارگردگی قابل تحسین ہے جس جذبے محنت لگن اور محبت سے کرکٹ کے فروغ کے لیے سرگرم ہے ایسی مثل کہی نہیں دیکھی عسیر کرکٹ لیگ کے چیرمین محمد افضل بٹ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا کوئی ایسا شہر نہیں جہاں کرکٹ نا کھیلی جا رہی ہو پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر سعودیہ کی نیشنل ٹیم میں بھی جگہ بنائی ہے جس سے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہواعیسر کرکٹ لیگ کے سی ای او محمد ریاض چویدری نے آنے والے تمام مہمانان گرامی اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا ۔