نیوکاسل یونیورسٹی میں نسل پرستوں کے پاکستانی طالب کے ساتھ شرمنا ک سلوک نے بہت کچھ آشکار کردیا
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیو کاسل یونیوورسٹی میں نسل پرستوں کا پاکستانی طالب علم پر بہیمانہ تشدد ،موبائل چھین لیا۔گاڑی کو گھیرے میں لے کر نسل پرستانہ نعرے بازی کی ۔
جیونیوز کے مطابق نیو کاسل یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علم عبد اللہ قیصر کو نسل پرستوں کی طرف سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ عبد اللہ قیصر یونیورسٹی کی لائبریری جارہے تھے کہ نسل پرست مردوں اور خواتین نے ان کو گھیرے میں لے لیا اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔ اس موقع پرانہوں نے نعرے بھی لگائے اور کہا کہ واپس پاکستان جاﺅ تم یہاں کیوں آئے ہو؟ ایک خاتون نے عبداللہ قیصر کا موبائل بھی چھین لیا۔ عبد اللہ قیصر نیم بے ہوشی کی حالت میںڈرئیو کرکے یونیورسٹی کے فرسٹ ایڈ روم تک پہنچے۔ عبداللہ قیصر انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے پچھلے سال نیو کاسل یونیورسٹی آئے تھے ۔