لاٹھی گروپ اور شاکر گروپ کے درمیان دشمنی میں اب تک 10افراد جانیں گنوا چکے ہیں

لاٹھی گروپ اور شاکر گروپ کے درمیان دشمنی میں اب تک 10افراد جانیں گنوا چکے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار)برکی کے نواحی گاؤں پھلرواں میں چودھراہٹ اور جائیداد کے تنازع پر10 سال قبل شروع ہونے والی دشمنی میں اب تک10 افراد کی جان لے چکی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ جس میں لاٹھی گروپ اور شاکر گروپ کے درمیان فائرنگ کے پہلے واقعہ میں شاکر گروپ کا فیاض قتل اور اُس کا بھائی بشیر احمد زخمی ہوا بعدازاں اور شاکر گروپ نے فائرنگ کرکے لاٹھی گروپ کے علی رضا اور لبھا کو قتل کیا۔ جس کے بعد دشمنی کا سلسلہ چل پڑا۔شاکر گروپ کے گذشتہ روز قتل ہونیوالے پانچ افراد میں 16سالہ تنویر احمد نے حالیہ میٹرک کے امتحان میں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ قتل ہونے والا رشید احمد سات سالہ اکلوتی بیٹی کا باپ تھا۔

مزید :

صفحہ اول -