نیب کا چودھری برادران کے اثاثوں کی تحقیقات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ
لاہور (خبرنگار)نیب لاہور نے چودھری برادران کے40 ارب روپے کے اثاثوں کی چھان بین کرکے تحقیقات کو حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت کے اربوں روپے کے اثاثہ جات ان کے موجودہ ذرائع آمدن سے مناسبت نہیں رکھتے۔ نیب کے تفتیشی اافسران نے چوہدری برادران کوذاتی حیثیت میں 16 اگست کو طلب کررکھا ہے۔نیب کی ٹیم چودھری برادران سے ان کے اثاثوں کے بارے میں مزید تفصیلات طلب کرے گی اور سابقہ ریکارڈ کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔