شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف عدم حاضری پر اشتہاری قرار
لاہور( خبر نگار، نامہ نگار) پنجاب کمپنیزسکینڈل میں احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد کو اشتہاری قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے پنجاب کمپنیزسکینڈل میں علی عمران یوسف کواشتہاری قراردینے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ، پراسیکیوٹرنیب نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ نیب نے عمران علی کومتعددبارطلب کیالیکن وہ بیرون ملک فرارہوگئے، علی عمران یوسف متعددبارطلبی کے باجودپیش نہیں ہوئے۔وارث علی نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے علی عمران یوسف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب کمپنیز سکینڈل کے ملزم علی عمران کو اشتہاری قراردیا جائے،احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد علی عمران یوسف کواشتہاری قراردے دیا۔