آمدن سے زائد اثاثے، اسحق ڈار کیخلاف4 گواہوں کے بیانات قلمبند

آمدن سے زائد اثاثے، اسحق ڈار کیخلاف4 گواہوں کے بیانات قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران استغاثہ کے4 گواہان کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے مزید 3 گواہوں محمد اشتیاق، عمر دراز اور قمر زمان کو طلب کر لیا ،سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔ منگل کو احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔سماعت میں استغاثہ کے 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔عدالت میں شریک ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی بھی پیش ہوئے۔عدالت میں استغاثہ کے گواہ مرزا فیض الرحمن نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ 17 اگست 2017 کو پہلی بار لاہور نیب کے سامنے پیش ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسفر ایپلی کیشن کی تفصیلات جمع کروائی تھیں۔مرزا فیض الرحمن کے علاوہ اظہر حسین اور علی اکبر بھنڈر نامی گواہان نے بھی بیان قلمبند کروایا۔ مزید گواہان میں میر زمان، فیصل شہزاد، انعام الحق اور شکیل انجم شامل ہیں۔گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد عدالت نے استغاثہ کے مزید 3 گواہوں کو طلب کر لیا جن میں محمد اشتیاق، عمر دراز اور قمر زمان شامل ہیں۔احتساب عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
اسحق ڈار

مزید :

صفحہ اول -