نومنتخب ایم پی اے جاوید انصاری کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات

نومنتخب ایم پی اے جاوید انصاری کی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے مخدوم شاہ محمود قریشی کی قیادت میں بنی گالا اسلام آباد میں چیئرمین اور نامزد(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے حاجی جاوید اختر انصاری کو پی پی 215 سے منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ لوگ ہی پی ٹی آئی کے ٹائیگرز ہیں۔ جس طرح ملتان شہر نے پی ٹی آئی سے محبت کا اظہار کیا ہے اس پر میں ملتان شہر کی عوام کا شکرگزار ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اب پی ٹی آئی اور مجھ پر بہت زیادہ ذمہ داری آن پڑی ہے۔ تحریک انصاف کا اقتدار چیلنجوں سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طرز حکومت اپنایا تو عوام ہمیں بھی غیض و غضب کا نشانہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ مثالی حکومت کر کے میں خود مثال بنوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ آپ نے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنی ہے۔ میرا وعدہ ہے کہ میں اپنے فیصلے میرٹ اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔ اس موقع پر امین انصاری‘ ڈاکٹر علی اکبر‘ میاں محمود انصاری‘ عبداللہ‘ ذوالفقار انصاری و دیگر موجود تھے۔
ملاقات