لاہورہائیکورٹ کا فری میڈیا فاؤنڈیشن کو ڈی سیل کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے صحافیوں کے تربیتی ادارے فری میڈیا فاؤنڈیشن کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیاہے۔عدالت نے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
ڈی جی ایل ڈی اے کو 13ستمبر کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی، فری میڈیا فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امتیاز عالم کے وکیل سیف الملوک نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے قوانین کے تحت رہائشی علاقوں میں قائم تربیتی اداوں اور لائبریریوں کوسیل نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے استدعا کی کہ ایل ڈی اے کے اقدام کو کالعدم اور فری میڈیا فاؤنڈیشن کے دفتر کو ڈی سیل کرنے کا حکم دیا جائے، ایل ڈی اے کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور ایل ڈی اے کا ریکارڈ پیش کیا، عدالت نے صحافیوں کے تربیتی ادارے فری میڈیا فاؤنڈیشن کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیاہے،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو 13ستمبر کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
فری میڈیا فاؤنڈیش