اپوزیشن کا منفی بنیادوں پر استوار اتحاد غیر اخلاقی ہے ،شفقت محمود
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے اپوزیشن کا اتحاد غیر اخلاقی ہے، منفی بنیادوں پر بنایا گیا اتحاد دیر پا نہیں ہوگا ،عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد قوم کو ایک واضح فرق نظر آئے گا ، شیخ رشید ہمارے ساتھ ہیں، ان کے اپنی انفر ا د ی حیثیت رکھنے پر (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ عمران خان پہلے راؤنڈ میں وزیر اعظم ہونگے اور ان کو مطلو بہ اکثریت سے زیادہ ووٹ مل جا ئینگے ۔ خفیہ رائے شماری میں بھی سپیکر اور ڈپٹی سپیکر تحریک انصاف کے ہی منتخب ہونگے ۔گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا اپو ز یشن کا اتحاد غیر اخلاقی اسلئے ہے کیونکہ یہ منفی بنیادوں پر بنایا گیا ہے ، اس میں شامل مختلف جماعتوں کے ایجنڈے مختلف ہیں، یہ اتحاد دیر پا نہیں ہوگا ۔ جہاں دیر پا اتحاد ہوتے ہیں وہاں ایجنڈ ا ایک ہوتا ہے ۔اب پارلیمنٹ ایک قانون ساز ادارہ نظر آئے گا اور عمران خان خود سوالو ں کے جواب دیا کریں گے جیسے انگلینڈ میں ہوتا ہے ۔سرکار ی عمارتوں کے استعمال سے متعلق قومی کمیشن بنائیں گے ۔ نیب میں طلبی کے حوا لے سے عمران خان قانونی تقاضے پورے کریں گے ۔
شفقت محمود