نشتر ہسپتال سے650ملازمین فارغ، متاثرن کا احتجاج

نشتر ہسپتال سے650ملازمین فارغ، متاثرن کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ نے معطل ایم(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ایس ڈاکٹر عبدالرحمن قریشی کے دور میں بھرتی کئے گئے 650 سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان بھرتیوں کے حوالے سے بے قاعدگیوں کی شکایات پر انکوائری کروائی گئی جس میں یہ رپورٹ دی گئی کہ بھرتیوں میں بے قاعدگی کی گئی ہے اور بھرتی کا عمل غیرقانونی و قواعد سے ہٹ کرتھا جبکہ یہ شکایت بھی سامنے آئی تھی کہ بھرتیوں کے عوض امیدواروں سے مبینہ طورپر لاکھوں روپے رشوت لی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا اور ایم ایس ڈاکٹر حفیظ بھی گزشتہ روز نیب میں بوگس بھرتی کیس میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے بھی نشتر انتظامیہ کو قواعد سے ہٹ کر بھرتیوں کو منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے بتایا کہ معطل ایم ایس کے بھرتی کئے گئے 650سے زائد ملازمین کو نیب کے احکامات پر برطرف کردیا گیا ہے۔ اب ان اسامیوں کو دوبارہ مشتہر کیا جارہا ہے اور میرٹ پر بھرتی کی جائے گی۔ اگر برطرف ملازمین میں سے کوئی ملازم میرٹ پر پورا اترتا ہوگا تو دوبارہ بھرتی کرلیا جائے گا جبکہ فارغ ہونیوالے ملازمین نے انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مذمت کی اور احتجاج کرنے کے علاوہ کارروائی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
650ملازمین فارغ