چیئرمین نیب کا کرپشن کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا عزم حوصلہ افزا: میاں مقصود احمد

چیئرمین نیب کا کرپشن کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کا عزم حوصلہ افزا: میاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ ملک میں بدعنوانی ناسور بن چکی ہے۔میگااسکینڈلزسامنے(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

آرہے ہیں مگر گرفتاریاں عمل میں نہیں آرہیں۔ کرپشن کے بڑے مقدمات کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق جلد ازجلد منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ملک میں کرپشن کی انتہا ہوچکی ہے۔چیئرمین نیب کی طرف سے کرپشن کیسزکو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کاعزم حوصلہ افزا ہے۔قوم منتظر ہے کہ پاناما لیکس میں بے نقاب ہونیوالے دیگر436پاکستانیوں ، کرپٹ عناصراورکمیشن مافیا کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ نااہل افراد کی تعیناتیاں ،کرپشن،اقرباپروری اور موروثیت ہے،ان سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔
میاں مقصود احمد