کدھر جائیں ، پی ٹی آئی یا(ن) لیگ، احمد علی اولکھ کو کڑا امتحان

کدھر جائیں ، پی ٹی آئی یا(ن) لیگ، احمد علی اولکھ کو کڑا امتحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کروڑ لعل عیسن‘فتح پور (نمائندہ پاکستان ‘ سٹی رپورٹر) پی پی 280 کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی ملک احمد علی اولکھ کے اعزاز میں یونین کونسل ٹبی چک 90
(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )
ایم ایل میں عشائیہ دیا گیا۔یونین کونسل کے وائس چیئرمین ملک اعجاز احمد جگ ‘کونسلرز صاحبان اورعلاقہ بھر سے معززین نے شرکت کی۔ چیئرمین یونین کونسل چوہدری محمد اکرم گجر نے ملک احمد علی اولکھ کی جیت کی خوشی میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں ملک عثمان علی اولکھ ایڈووکیٹ اور ملک احمد علی اولکھ نے تفصیلی خطاب کیا۔ یونین کونسل کے گراؤنڈ میں پہنچنے پر حاضرین نے ملک احمد علی اولکھ کا کھڑے ہو کر تالیاں بجا کر والہانہ استقبال کیا۔ملک عثمان علی اولکھ نے اپنے خاندان کی 30 سالہ سیاسی وابستگی کی مسلم لیگ ن کے ساتھ تفصیلات بیان کی اور کہا ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے رہے اور کبھی ادھر ادھر نہیں دیکھا لیکن اب آزاد حیثیت میں عوام کے مینڈیٹ کا احترام اور اعتماد بھی ہم پر لازم ہے‘ ابھی تک کسی پارٹی میں جانے کا فیصلہ نہیں کیا لیکن دو دن تک فیصلہ کر لیں گے۔ ملک احمد علی اولکھ ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 280 نے اپنے خطاب میں عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب لوگوں نے اپنے ضمیر کے مطابق مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے منتخب کیا ہے‘ میں آپ سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور وعدہ کرتا ہوں کہ آپکے اعتماد اور بھروسہ کی حفاظت کروں گا اور آپ سب کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ ملک احمد علی اولکھ نے کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ترقیاتی منصوبے دینا عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہیں اس لیے میری آپ سب لوگ بہتر فیصلہ کرنے میں راہنمائی کریں تاکہ ہم جو پچھلے پانچ سال محروم رہے اس مرتبہ پھر ایسی کسی محرومی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔۔۔۔۔اگر حکومت بنانے والی پارٹی میں شامل ہونگے تب علاقہ کے لیے حکومت سے کچھ فنڈز ترقیاتی منصوبے حاصل کر سکتے لیکن اگر اپوزیشن پارٹی میں جاتے تب پانچ سال اپوزیشن میں رہنا پڑے گا اور علاقہ کے لیے کوئی فنڈز یا ترقیاتی منصوبہ مشکل ہو گا اس لیے تمام صورتحال آپ سب کے سامنے ہے میری کوشش ہوگی جو عوام کے لیے بہتر ہو وہ راستہ اختیار کروں تاکہ میرا ضمیر بھی مجھے ملامت نہ کرے۔مجھے اپنے لیے کچھ نہیں چاہیے بس چاہتا ہوں کہ عوام نے مجھ پر ووٹ دے کر جو اعتماد قرض کی صورت میں دیا ہے وہ کسی طرح اتار سکوں آپ سب لوگ مجھے بہتر فیصلہ کرنے کے لیے دعا بھی کریں۔۔۔چوہدری محمد اکرم گجر نے کہا کہ ملک احمد علی اولکھ کی شرافت کی سیاست کے قائل ہیں اور ہمیشہ ملک احمد علی اولکھ کی اصول پسند سیاست کی وجہ سے انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ اپنی تمام توانائیاں عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی دینے میں صرف کرتے رہیں گے۔ ملک احمد علی اولکھ اگر حکومت میں شامل ہوتے ہیں تب بھی انکے ساتھ ہیں اور اگر اپوزیشن میں شامل ہوتے ہیں تب بھی ہمارا جینا مرنا ملک احمد علی اولکھ کے ساتھ ہے ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ ساتھ دیں گے۔ وائس چیرمین ملک اعجاز احمد جگ نے اپنے خطاب میں عشائیہ میں شریک سب حضرات کا شکریہ ادا کیا اور ملک احمد علی اولکھ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
احمد علی اولکھ