پی ٹی آئی کے بانی‘ ممبران اور کارکنوں کا کنونشن نئے پاکستان کیلئے خدمات پیش کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے بانی‘ ممبران اور کارکنوں کا کنونشن نئے پاکستان کیلئے خدمات پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( نیوز رپو رٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اوردیرینہ ممبران اور کارکنوں کا کنونشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس کی صدارت میجر ریٹائرڈ مجیب احمد خان نے کی ۔ کنونشن میں (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کے 11اضلاع سے بانی ممبران کی شرکت ، پی ٹی آئی کے بانی ممبران نے نیا پاکستان بنانے کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کا اعلان کر دیا اورعمران خان کو وزیراعظم نامزدگی کی مبارک باد پیش کی بانی ممبران نے کہا کہ اگر ان کی آواز نہ سنی گئی تو اگلے مرحلے میں بنی گالہ جائیں گے، اس موقع پر میجر ریٹائرڈ مجیب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بانی ممبران کو موقع دیا تو وہ نیا اور ایک پاکستان بنانے میں ان کی بھرپور مدد کریں گے، انہوں نے کہا کہ بانی ممبران کی 22سالہ جدوجہد رنگ لے آئی ہے اور آج پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہورہے ہیں انہوں نے کہا عمران خان اور پی ٹی آئی اس مقام پر پہنچ چکی ہے جس کے لئے ہم نے طویل جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نظریاتی کارکنوں کی اسی بڑی تعداد موجود ہے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں بہترین خدمات سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان اپنے ویژن اور نیا پاکستان بنانے کے نعرہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بانی کارکنان کو جائز مقام دیں اور ان کی صلاحیتوں اورخدمات سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ اگر ہماری آواز عمران خان تک نہ پہنچی تو اگلے مرحلے میں ہم بنی گالہ جائیں گے اور اپنی آواز عمران خان تک پہنچائیں گے، اس موقع پر سلیم محمود کملانہ ، سلیم بخاری ، عنایت کریم ، مسرت اکرم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی بن کر ان کے ساتھ چلیں گے اور انشاء اللہ عمران خان کی ٹیم کا حصہ بن کر اپنی خدمات سے عمران خان کاویژن پورا کریں گے۔ اس موقع پر کرنل ریٹائرڈ عابد محمود کھگہ ، یونس غازی ، ڈاکٹر فاروق لنگاہ ، چودھری اعجاز اسلم ، زاہد محمود خان ، یونس خٹک ، چودھری معظم ،میاں امتیاز علیم بیگ ، امیر نواز خدائی اور سید فضل احمد بخاری سمیت دیگر شریک تھے۔
کنونشن