عید پر کانگووائرس پھیلنے کا خدشہ، مختلف محکموں کی دوڑیں
ملتان (وقائع نگار)محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے عیدالالضحیٰ کے پیش نظر پنجاب کے تمام اضلاع میں کانگو وائرس بارے الرٹ جاری کردیاہے۔ ڈائریکٹرجنرل (ڈی جی ہیلتھ)ہیلتھ سروسزنے تمام ضلعی افسران کو کانگو وائرس سے بچاؤکیلئے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے اچھی طرح چیک کرلیں کہ اس کے جسم پر چیچڑ نہ ہوں ۔ پالتو جانوروں اور مویشیوں کو چیچڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے مشورے سے کرم کش ادویات استعمال کریں۔ جسم کے مختلف حصوں پر مچھر /چیچڑ بھگاؤ لوشن لگائیں ، ماسک کا لازمی استعمال کریں،مویشی منڈی سے واپسی پر فوراََ نہاکرکپڑے تبدیل کریں‘ تیز بخار ‘سردرد، کمردرد،پٹھوں میں دردکانگو بخار کی علامات ہیں ، ایسی علامات ظاہر ہونے پر نزدیکی مرکز صحت یا سرکاری ہسپتال سے فوراََ رجوع کریں۔
عید پر کانگو وائرس