مفتی عبدالقوی آج عمران سے ملاقات کرینگے، مستقبل کے لائحہ عمل پر غور متوقع
ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کے رہنما مفتی عبدالقوی آج پارٹی چیئرمین عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کرینگے۔ ملاقات کی دعوت پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ارشد ڈار نے دی۔ اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کا کہنا ہے کہ ملاقات آج شام 6بجے ہوگی جس میں میری کوشش ہوگی کہ میں عمران خان کی بطور وزیراعظم پہلی تقریر کا خاکہ پیش کروں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب میں دینی اداروں کی تازہ صورتحال بھی زیربحث لاؤں گا تاکہ مستقبل(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
بارے معاملات کے حوالے سے کمیٹی بنانے کی تجویز بھی دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی‘ رفاعی اور مدینے جیسی ریاست بنانے کیلئے عمران خان جو بھی ذمہ داری دینے اسے نبھاؤں گا اور ان تمام معاملات میں عمران خان کی رہنمائی بھی کروں گا۔
آج ملاقات