بارش سے ملک کے بیشترشہروں میں حبس کی شدت میں نمایاں کمی
لاہور(کامرس رپورٹر) محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر پر پھیل جائے گا۔ بارشوں سے وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت بیشتر شہروں میں حبس(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
کی شدت میں نمایاں کمی ہو گئی۔ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں سارادن ہی بادل چھائے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بالائی خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن، پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن، مشرقی سندھ میں میرپورخاص، ٹھٹھہ ڈویژن، شمال مشرقی بلوچستان میں ژوب، قلات ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ زیریں خیبرپختونخوا میں بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، وسطی و جنوبی پنجاب میں فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن،بالائی و وسطی سندھ میں حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز کشمیر، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش راولپنڈی شمس آباد206، چکلالہ163، اسلام آباد زیروپوائنٹ164، بوکرہ112، سیدپور107، گولڑہ54، سیالکوٹ ائیرپورٹ97، کینٹ30، مری60، جہلم48، منگلا26، کامرہ16، لاہور، منڈی بہاو?الدین05، گجرات01، کشمیر: کوٹلی102، مظفرآباد80، گڑھی دوپٹہ72، راولاکوٹ24، خیبرپختونخوا: بالاکوٹ80، کاکول40، دیر زیریں23، بالائی02، مالم جبہ16، سیدوشریف05ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں چلاس 46، نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
موسم