عمران خان10 سال تک وزارت عظمیٰ پر تعینات رہیں گے، ایم اے شہزاد

عمران خان10 سال تک وزارت عظمیٰ پر تعینات رہیں گے، ایم اے شہزاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی کے بعد سے ہی ان کے سیاسی مخالفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے جن میں کہا گیا کہ عمران خان 2 سے ڈھائی سال بمشکل حکومت چلا سکیں گے اور گھر واپس چلے جائیں گے، تاہم اب ایک شہرت یافتہ ماہر علم (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نجوم ایم اے شہزاد خان نے عمران خان کی حکومت سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک پر اپنی پوسٹ میں ایم اے شہزاد خان نے کہا کہ عمران خان آئندہ 10 سال تک وزارت عظمیٰ کے عہدے پر تعینات رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ عمران خان کو ''یوگی راج'' میں ہونا ہے۔ عمران خان اس وقت ''یوگی راج'' میں ہیں جہاں ماضی میں شہباز شریف ، جنرل (ر) پرویز مشرف ‘ ضیاء الحق‘حامد کرزئی‘ اوبامہ‘ جارج بش‘منموہن سنگھ اور حسینہ واجد سمیت کئی عالمی لیڈرز رہ چکے ہیں۔
ایم اے شہزاد