ہائیکورٹ: یو سی چیئرمین کی طرف سے استعفیٰ واپس دیئے جانے کی درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا کر ایک ہفتہ میں فیصلے کا حکم

ہائیکورٹ: یو سی چیئرمین کی طرف سے استعفیٰ واپس دیئے جانے کی درخواست الیکشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبر نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے استعفیٰ واپس دیئے جانے کی درخواست الیکشن کمیشن حکام کو بھجوا کر ایک ہفتہ میں (بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

فیصلہ کرنے کاحکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں علی پور کے علاقہ گھلواں یونین کونسل کے چئیرمین شاہد رسول نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس نے قومی الیکشن میں حصہ لیا تھا جس میں الیکشن کمیشن کی شرائط کے مطابق چیئرمین شپ کے عہدے سے استعفٰی دینا ضروری تھا اس لیے 25 جون کو استعفٰی دے دیا ، بعدازاں مذکورہ شرائط کو ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس عبادالرحمٰن لودھی نے غیر مناسب قرار دے کر خارج کردیا تھا تاہم درخواست گزار الیکشن میں کامیابی حاصل نہ کرسکا ہے جس پر قبل ازیں دیا گیا استعفٰی واپس لینے کے لیے 27 جولائی کو درخواست دی جو آج تک التواء کا شکار ہے۔ فاضل عدالت نے درخواست الیکشن کمیشن کو بھجواتے ہوئے ایک ہفتہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
استعفیٰ