ملک بھر کے ضرورتمند آرٹسٹوں ، ادیبوں اور فنکاروں کیلئے امداد منظور

ملک بھر کے ضرورتمند آرٹسٹوں ، ادیبوں اور فنکاروں کیلئے امداد منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے چا روں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند آرٹسٹوں ، ادیبوں اور فنکاروں کیلئے ایک کروڑ روپے سے زائدکی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

امداد کی منظوری دیدی ۔صدر مملکت نے یہ منظوری منگل کو ایوان صدر میں منعقدہ ویلفیئر آرٹسٹس فنڈ کی سٹیرنگ کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی ۔صدر مملکت نے کہا و ہ اپنے دورانیے کے آخری اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔انہوں نے توقع ظاہر کی ویلفیئر فنڈ آئندہ بھی ضرورت مندفنکاروں کی امداد جاری رکھے گا۔ انھوں نے اجلاس میں شریک تمام ممبران اور مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا کہ جنھوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا اورفنکاروں کے مسائل کم کرنے میں عملی مدد کی۔صدر مملکت نے کہا ادیب ، شاعر اور فنکار معاشرے کا قابلِ قدر حصہ ہیں جو وطن عزیز کا مثبت پہلو اجاگر کرتے ہیں، ضرورت کے وقت معاشرے کو ان کے کام آنا چاہیے۔ وفاقی حکومت کے آرٹسٹس ویلفیئر فنڈمیں اضافہ کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ فنکاروں کی مدد کی جاسکے۔اجلاس میں ویلفیئر فنڈ میں اضافے کیلئے بعض تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔اجلاس میں سٹیئرنگ کمیٹی کے ارکان عطا الحق قاسمی، زیبا محمد علی، اصغر ندیم سید ،محمد قوی خان، سلمان علوی، مصطفی قریشی، نجیب اللہ انجم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
امداد منظوری