جلال پورپیروالہ‘بوریوالا میں ایف آئی اے کاآپریشن ‘دومیپکو اہلکار رشوت لیتے گرفتار
ملتان (وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے چھاپہ مارکر رشوت وصول (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
کرنے والے میپکو اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر خالد میو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ روز میپکو بوریوالا کا اسسٹنٹ لائن مین محمد حسین کو 20ہزار روپے رشوت وصول کرنے اور جلال پور پیروالہ میں چھاپے کے دوران میپکو کے لائن سپرٹنڈنٹ کامران حیدر کو 10ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ دونوں ملزمان کو ایف آئی اے ملتان سرکل آفس میں منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے تفتیش شروع ہے۔
گرفتار