یونین کونسل10میں انتخابات کالعدم ، دوبارہ الیکشن کرانیکا حکم

یونین کونسل10میں انتخابات کالعدم ، دوبارہ الیکشن کرانیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( خبر نگار خصوصی)جج الیکشن ٹربیونل برائے مقامی حکومت انتخابات ملتان نذیراحمد عقیل نے یونین کونسل 10 ملتان کاانتخاب کالعدم قرار دیتے ہو ئے الیکشن کمیشن کواس حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں تحریک انصاف کی شعبہ خواتین ملتان سٹی کی صدر(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

قربان فاطمہ نے انتخابی عذرداری دائرکی تھی کہ الیکشن کا حتمی نتیجہ 21 دسمبر2015 ء کو سرکاری طور پر شائع کیا گیا تھا جس پر الیکشن ٹریبونل کو 15 جنوری 2016ء کوعذرداری دائر کی گئی کہ آزادامیدوارچیئرمین رانا امجد اوروائس چیئرمین طارق مرتضیٰ خان ملیزئی نے بالٹی کے نشان پر الیکشن لڑا اور ان کو 3143ووٹ لے کر کامیاب ظاہر کیا گیاجبکہ درخواست گذارنے تحریک انصاف سے بلا کے نشان پر چیئرمین کی سیٹ پرالیکشن میں حصہ لیا جس میں اسکے 2037ووٹ ظاہر کئے گئے جبکہ مخالف کامیاب امیدواروں کو ملی بھگت کرکے دھاندلی کے ذریعے کامیاب کرایا گیاہے جبکہ وائس چیئرمین طارق مرتضی خان ملیزئی نے اپنے اثاثہ جات کو چھپایا حالانکہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی کے ساتھ اپنے اثاثہ جات اور اپنی اہلیہ ،بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیل بھی دینے کا پابند تھا۔اس طرح درخواست گذارکوکئی پولنگ اسٹیشنوں میں داخل بھی نہیں ہو نے دیا گیااورقوائد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی۔اس لئے یوسی 10کے الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے جس پر الیکشن ٹریبونل ملتان نے سماعت کے بعد قربان فاطمہ کی درخواست منظور کرتے ہو ئے اس حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔
انتخابات کالعدم