ایل ڈی اے کا 80 فیصد منافع پارکنگ کمپنی نے ہڑپ کر لیا

ایل ڈی اے کا 80 فیصد منافع پارکنگ کمپنی نے ہڑپ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جاوید اقبال) لاہور پارکنگ کمپنی کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیاہے۔2015 سے ایل ڈی اے کے پلازے استعمال کیے مگر ایک روپے کی بھی ادائیگی نہ کی۔ ایل ڈی اے نے پارکنگ پلازوں کا معاہدہ منسوخ کرنے کا مراسلہ جاری کر دیاہے ۔اس طرح سے لاہور پارکنگ کمپنی کا ایک اور بڑا سکینڈل سامنے آگیا ہے ۔پارکنگ کمپنی نے معاہدے کے برعکس تین سال سے ایل ڈی اے کو پارکنگ پلازوں کی مد میں پیسے ادا نہ کیے۔ ایل ڈی اے کا 80 فیصد منافع پارکنگ کمپنی نے ہڑپ کر لیاہے۔ ایل ڈی اے کا چیف فنانس آفیسر لاہور پارکنگ کمپنی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے ،جس کے مطابق معاہدے کی خلاف ورزی پر9 پارکنگ پلازوں میں ٹھیکے منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔اسی طرح ایل ڈی اے کا جانب سے ڈی پوائنٹ کار پارکنگ پلازہ، الفتح گلبرگ، پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی ،ایچ کریم بخش گلبرگ، انٹرنیشنل مارکیٹ ماڈل ٹاؤن، لبرٹی پارکنگ پلازہ، مون مارکیٹ گلشن راوی ، پارک پلازہ مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن اور برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن پلازہ خالی کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی قلب عباس کا موقف ہے کہ ، ایل ڈی اے کے واجبات جلد ادا کر دئیے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور پارکنگ کمپنی قلب عباس کا مزید کہنا تھا کہ سابق مینجمنٹ کی کوتاہیوں کی وجہ سے کمپنی کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ جنھوں نیغفلت کیں کمپنی کا دیوالیہ نکال دیا ۔وہ چلے گئے اب بھگتنا ہمیں پڑ رہا ہے مگر ہم بہت جلد کمپنی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیں گے۔
منافع ہڑپ