سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کومخصوص نشستوں پربرتری حاصل
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ اسمبلی میں سب سے زیادہ مخصوص نشستیں حاصل کرکے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے۔ مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والی پیپلز پارٹی کی خواتین میں شہلا رضا، شاہینہ شیر علی، ریحانہ لغاری، حنا دستگیر، سعدیہ جاوید، ندا کھوڑو، شازیہ عمر، غزالہ سیال، شمیم ممتاز، فرحت سیمی، تنزیلہ حبیبہ، ڈاکٹر شجیلہ لغاری، شہناز انصاری، سیدہ ماروی، ہیرسوہو، کلثوم چانڈیو اور پروین بشیر شامل ہیں جبکہ اقلیتی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے رانا حمیر سنگھ، مکیش کمار، لال چند، انتھونی نوید اور سرندر والاسائی منتخب ہوں گے۔دوسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ہے، جس کے پاس 5 خواتین اور 2 اقلیتی نشستیں متوقع ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سدرہ عمران، ڈاکٹر سیما ضیاء، رابعہ بیگم، طاہرہ خان اور اریبہ ناز کو خواتین کی مخصوص نشستیں دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ اقلیتی نشستوں کے امیدواروں میں سنجے گوکلانی اور دیوان سچانند شامل ہیں۔متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے پاس 3 خواتین اور ایک اقلیتی نشست آنے کا امکان ہے۔ایم کیوایم پاکستان کی مخصوص نشستوں پر منگلا شرما، شاہانہ اشعر اور رعنا انصار جبکہ اقلیتی نشست پر سنجے پروانی کامیاب ہوئے ہیں۔دوسری جانب گرینڈڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پاس خواتین کی 2 اور ایک اقلیتی نشست ہے۔جی ڈی اے کی مخصوص نشستوں پر نصرت سحر اور نسیم راجپر اسمبلی میں نمائندگی کریں گی جبکہ اقلیتی نشست پر نند کمار گوکلانی کامیاب ہوئے ہیں۔
سندھ/مخصوص نشستیں
Back to Conversion Tool