پھلروالں ، جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ، 2بھائیوں سمیت 5افراد قتل

پھلروالں ، جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ ، 2بھائیوں سمیت 5افراد قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر+خبرنگار)برکی کے علاقہ میں چودھراہٹ اور جائیداد کے تنازع پر ایک گروپ نے2 بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق پھلرواں گاؤں کے رہائشی لاٹھی گروپ اور شاکر گروپ کے درمیان گذشتہ دس سالوں سے چودھراہٹ اور جائیداد کا تنازع چل رہا ہے۔ گذشتہ صبح سویرے شاکر گروپ کے 5افراد 50سالہ قربان علی اور اس کا چھوٹا بھائی 45سالہ رشید احمد کزن 32سالہ بشیر احمد اور 16سالہ قادر علی گاؤں سے ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہوکر کھیتوں میں چارہ کاٹنے جارہے تھے کہ راستے میں فصلوں کے اندر گھاٹ لگائے لاٹھی گروپ کے مسلح افراد نے اُن پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں50سالہ قربان علی اس کا بھائی 45سالہ رشید احمد کزن 32سالہ بشیر احمد دو بھتیجے 16سالہ تنویر احمد اور 14سالہ قادر علی موقع پر ہلاک ہوگئے اور مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فصلوں کے اندر سے فرار ہوگئے ۔ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور 5افراد کی ہلاکت کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جس پر لواحقین نے مشتعل ہوکر ملزمان کے گھروں کو آگ لگادی اور بعد میں لاشیں اٹھا کر پنجاب اسمبلی کے سامنے آئے اور پنجاب اسمبلی کے سامنے لاشیں رکھ کر احتجاجی دھرنا دیا۔ جس پر ڈی آئی جی آپریشن نے متاثرہ گھرانے سے مذاکرات کیے اور لاشوں کو مردہ خانہ میں منتقل کروادیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن شہزاد اکبر نے کہا کہ ایس پی کینٹ کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
پانچ افراد ہلاک