بلاول کی سکیورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ملتوی

بلاول کی سکیورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سکیورٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت درخواست گذار کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔ درخواست میں بلاول بھٹو کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ میری جان کو شدید خطرات لاحق ہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے میری والدہ بینظیربھٹو کو بھی شہید کیا جاچکا ہے۔ شدت پسند تنظیمیں پیپلز پارٹی کو کھلی دھمکیاں دے چکی ہیں۔ سیاسی مصروفیات کے باعث ملک بھرکے دوروں پرجانا پڑتا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تمام صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے ۔عدالت نے درخواست گذار کے وکیل اخترحسین کی عدم حاضری کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی