امیر قطر کا عمران خان کو ٹیلیفون ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ، دورہ کی دعوت

امیر قطر کا عمران خان کو ٹیلیفون ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ، دورہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون ،انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد اور دورہ قطر کی دعوت دی ۔تفصیلات کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کوٹیلی فون کیا اور انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ،امیر قطر نے عمران خان کو دورہ قطر کی دعوت بھی دی جسے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قبول کرتے ہوئے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مضبوط ترکرنے کیلئے تمام تر کوششیں کی جائیں گی ۔
امیر قطر / عمران خان