مالاکنڈ میں احتجاجی مظاہر ہ اور دھرناآج ہوگا
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ ) مالاکنڈ میں احتجاجی مظاہر ہ اور دھرناآج ہوگا جمعیت علماء اسلام نے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہے ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی کفایت اللہ نے ال پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمان اج اٹھ اگست کوپورے ملک میں احتجاجی دھرنے کی کال دی ہے ان کے کال پرآج ملک کے دوسرے حصوں کے طرح ضلع مالاکنڈ میں بھی احتجاجی دھرناہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ہم تمام سیاسی اورمذہبی پارٹیوں کے اراکین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس دھرنے کوکامیاب بنانے کیلئے بھرپورشرکت کریں ۔انہوں نے کہاہ ہم مولانافضل الرحمان کے کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اوردھرنے کوکامیاب بنانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے ۔اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق امیدوارصوبائی اسمبلی اعجازعلی خان پیپلزپارٹی کے سٹی صدرمحبوب الرحمان اورمسلم خان نے بھی شرکت کی ۔