تاروجبہ۔رہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر 5اخبار فروشوں کو لوٹ لیا

تاروجبہ۔رہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر 5اخبار فروشوں کو لوٹ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)تھانہ تاروجبہ کے علاقہ قاسم کلے میں نقاب پوش رہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر پانچ اخبار فروشوں کو لوٹ لیا ملزمان واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق مسمیان جان عالم ولد محمد شفیق ، صابر خان ولد زرغن شاہ ، اختر علی ولد بہادر خان ساکنان قاسم کلے تاروجبہ نے پولیس نے کو بتایا کہ ہم تینوں جو کہ اخبار فروشی کا کام کرتے ہیں حسب معمول ہر روز صبھ چار بجے گھر سے نکل کر چوک یاد گار آتے ہیں اور وہاں سے مختلف اخبار ایجنسیوں سے اخبار لے کر پشاور شہر میں مختلف مقامات میں اخبارات تقسیم کرتے ہیں گزشتہ روز صبح ہم تینوں صبح چار بجے گھرسے نکل کر پشاور شہر آرہے تھے کہ اس دوران تاک میں بیٹھے سات مسلح افراد نے ہمیں اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور جان عالم سے مبلغ 22ہزار روپے ، صابر سے 25ہزار روپے اور تین سو سعودی ریال اور اختر علی سے مبلغ دس ہزار روپے اور زبیر سے نقد چودہ ہزار روپے اور ایک عدد موبائل فون اور فضل ہادی سے پندرہ ہزار روپے چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے متاثرہ اخبار فروشوں نے بتایا کہ ملزمان سامنے آنے پرشناخت کر سکتے ہیں پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کرد ی ۔