پشاور ،چلتی کار سے فائرنگ ،نوجوان بال بال بچ گیا

پشاور ،چلتی کار سے فائرنگ ،نوجوان بال بال بچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرا ئم رپورٹر)تھا نہ شر قی کی حدود میں نو جوان پر کا ر میں سوا ر افرا د کی فا ئرنگ تا ہم وہ محفوظ رہا ،پو لیس نے مقدمہ درج کر کے فا ئرنگ کر نے والو ں کی گرفتا ری کے لئے کو ششیں شروع کر دی ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ شر قی کی حدود میں را ت کے وقت تو حید اللہ ولد مرا د اللہ سا کن زرین آبا د انقلا ب رو ڈ چمکنی اپنے نانا کے گھر سے مو ٹر با ئیک پر جا رہا تھا کہ صدر کے قریب ریلو ے روڈپر ایک سفید رنگ کی گا ڑی سے نا معلو م افراد نے فا ئرنگ کر کے قتل کر نے کی کو شش کی جس کے نتیجے میں دو گو لیا ں مو ٹر سائیکل کے پچھلے حصہ پر لگیں جس سے مو ٹر سا ئیکل کو جزوی نقصا ن پہنچا اور نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا ۔ پو لیس نے موقع واردات سے 30بو ر پستول سے چلنے والی دو گولیوں کے خو ل قبضے میں لئے ہیں اور مقدمہ درج کر کے فا ئرنگ کر نے والوں کی گرفتا ری کے لئے کو ششیں شروع کر دیں ہیں ۔