تحصیل کونسل کوہاٹ کا65کروڑ سے زائد کا نظرثانی بجٹ پیش
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) تحصیل کونسل کوھاٹ نے 65 کروڑ 93 لاکھ 63 ہزار 5 سو 24 روپے کانظرثانی شدہ بجٹ برائے سال 2018-19 پیش کردیا جبکہ آمدنی کا تخمینہ 60 کروڑ 67 لاکھ 92 ہزار 415 روپے لگایا گیا ہے ترقیاتی کاموں کے لئے 16 کروڑ 69 لاکھ 21 ہزار روپے رکھے گئے ہیں اس موقعہ پر نوزائیدہ تحصیل گمبٹ کا بجٹ بھی ایوان میں پیش کیاگیا جس کا حجم 6 کروڑ 98 لاکھ روپے ہے جس میں سے 6 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 860 روپے اخراجات کے لئے رکھے گئے ہیں تاہم کونسل کی عدم تشکیل کے سبب تمام امور تحصیل کوھاٹ انجام دیگا۔اس حوالے سے تحصیل کونسل کوھاٹ کا بجٹ اجلاس قائمقام پریذائیڈنگ آفیسر ملک فضل ربی کی زیر صدارت منعقد ہوا قائمقام تحصیل ناظم شاہد محمود نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کوھاٹ کاسالانہ نظر ثانی شدہ بجٹ برائے 2018-19 ایوان میں پیش کیا اس کا حجم 65 کروڑ 93 لاکھ 63 ہزار 5 سو 24 روپے ہے جبکہ آمدنی کا تخمینہ 60 کروڑ 67 لاکھ 92 ہزار 415 روپے لگایا گیاہے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لئے 16 کروڑ 69 لاکھ 21 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں اس موقعہ پر تحصیل کونسل گمبٹ کا بجٹ بھی ایوان میں پیش کیاگیا جو 6 کروڑ 98 لاکھ روپے پرمشتمل ہے جس میں سے 6 کروڑ 79 لاکھ 81 ہزار 860 روپے اخراجات کے لئے مختص کئے گئے ہیں اس موقعہ پر تحصیل ناظم نے ایوان کو بتایا کہ جب تک نوزائیدہ تحصیل گمبٹ کے کونسل کی تشکیل نہیں ہوجاتی اسکے تمام امور کی ذمہ دار تحصیل کونسل کوھاٹ ہوگی جس میں اس تحصیل کے کونسلران موجود ہیں دوسرے روز بجٹ پر بحث میں معزز اراکین کونسل ڈاکٹر ذوالفقار ‘اکبر خان‘ محمد اعجاز خان‘ ڈاکٹر عمرحیات ‘عبدالرحمان اور خاتون کونسلر ز عاصمہ ناز اور جاسمین نے حصہ لیتے ہوئے اپنی تجاویز سے ایوان کو آگاہ کیا اور اس میں مزید بہتری کے اقدامات کرنے کے لئے مشاورت کی ضرورت پر زوردیا تاہم 13 اگست تک کے لئے اجلاس کوملتوی کردیاگیا اور بجٹ کی خامیوں کاتیکنیکی جائزہ لینے کے لئے ایک چھ رکنی فنانس کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹرذوالفقار‘ محمداعجاز ‘عبدالرحمان ‘شاہد محمود ‘محمد خالد اور مہناز علی کو شامل کیاگیا۔