صوابی ،سابق ناظم ضلع کونسل امیر الرحمان کی قبل از گرفتاری کیس کی سماعت نہ ہوسکی
صوابی( بیورورپورٹ) اے این پی کے ضلعی صدر و سابق ناظم ضلع کونسل صوابی حاجی امیر الرحمن قبل از گرفتاری ضمانت کے لئے دائر درخواست پر سماعت جج کی عدم موجودگی کے سبب نہ ہو سکی تھی بی بی اے کے لئے عدالت ہذا نے آج بدھ آٹھ اگست کی تاریخ مقرر کر دی گئی ان کے خلاف الیکشن کے دوران پی ٹی آئی اور اے این پی کے کارکنوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی آئی کا ایک نوجوان شاہ زیب کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حاجی امیر الرحمن نے عدالت میں بی بی اے کے لئے درخواست دیدی ہے ۔ جس کے لئے ڈسٹرکٹ سیشن جج صوابی چار کی عدالت نے اکتیس جولائی کی تاریخ مقرر کر دی تھی لیکن مخالف فریق کی جانب سے کاغذات مکمل نہ ہونے اور وکیل کی غیر موجودگی کے سبب بی بی اے کے لئے منگل سات اگست کی تاریخ مقرر کر دی جب وہ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں حاضر ہوئے تو متعلقہ جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے عدالت نے بی بی اے کے لئے آج آٹھ اگست کی تاریخ مقررکر دی تھی #