خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی کی کارروائی ،8 فوڈ پوائنٹس سیل

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی کی کارروائی ،8 فوڈ پوائنٹس سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیوں کے دوران آٹھ فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا گیا جبکہ اشیائے خوردونوش سے متعلق درجنوں روزگاروں کو وارننگ نوٹسز جاری کردئے گئے۔ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی عطااللہ خان کے مطابق پشاور ٹیم نے دلزاک روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایکسپائرمرچ کے استعمال اور ناقص صفائی کی صورتحال پر مصالحہ فیکٹری کو سیل کردیا جبکہ اسی حال پر بنوں میں بھی دو مصالحہ فیکٹریاں سربمہر کردی گئیں۔ دوسری جانب بنوں بازار میں ایک بیکری پروڈکشن یونٹ کو بوجہ ناقص صفائی کے سیل کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی آئی خان غوسی والا میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بیکری کچن کو سیل کردیا جبکہ اسی علاقے میں واقع آئس کریم فیکٹری اور برف خانے کو بھی صفائی کی ابتر صورتحال پر تالے لگا دئے گئے۔ ادھر ایبٹ آباد میں بھی چائنہ سالٹ سمیت دیگر ممنوعہ اشیا کی کھلم کھلا فروخت پر کریانہ سٹور کو سیل کردیا جبکہ سیاحتی مقام نتھیاگلی میں سیاحوں کی شکایات پر کریک ڈاؤن کے دوران دو سو کلوگرام غیرمعیاری اشیائے خوردونوش کو تلف کردیا گیا۔