ہشتنگری میں لین دین کے تنازعہ پر ایک شخص اغواء
پشاور( کرائمز رپورٹر)تھا نہ ہشت نگری کے حدود کچی محلہ میں رقم کے لین دین پر مخالف فریق نے شہری کو زبر دستی گاڑی میں بیٹھا کر اغواء کر لیا اور ہوا ئی فائر نگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عیہ نصرت بی بی زو جہ ہدا یت اللہ ساکنہ کچی محلہ نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم سلیم ولد فہیم اللہ ، نعیم اللہ ، فہیم اللہ پسرا ن سلیم ذاہد، نو از ولد زر معا ش خان ساکنا ن سٹی ہو م نے زبر دستی گھر میں گھس کر میر ے بھائی مسکین کو ما را پیٹا اور میرا بھتیجا بلا ل کو ذبر دستی گاڑی میں بیٹھا کر سا تھ لئے گئے اور ڈرانے دھمکا نے کی خا طر ہو ائی فائر نگ کر تے ہو ئے فرارہو گئے پولیس کے مطابق ملزمو ں اور مد عیہ کے بھائی اور بھتیجے کے مابین رقم کا لین دین چلا آرہا تھا تاہم پولیس نے رپو رٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔