کراچی ،پولیس کارروائیاں ، 3اسٹریٹ کرمنلز ،2ڈکیت گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،تین اسٹریٹ کرمنلزاور دوڈکیت گرفتار،اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریاسے اسٹریٹ کرائم میں ملوث گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔چھینے گئے 19 موبائل فونز ، نقدی اور 2 ٹی ٹی پستول بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ادھرمنگھوپیرسے دو ڈکیتوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ گلبہار کے علاقے قریشی کالونی میں بھی پولیس نے کارروائی کی۔۔۔چھاپے کے دوران اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو حراست میں لے کر چھینی گئی موٹرسائیکل اور پستول برآمد کرلیاگیا۔