مظفرآباد،مون سون بارشوں نے دومیل مارکیٹ میں تباہی مچادی

مظفرآباد،مون سون بارشوں نے دومیل مارکیٹ میں تباہی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی دومیل پل قدیمی مارکیٹ میں اپر دومیل اور گھڑی پن سے آنے والا برساتی پانی دوکانوں میں داخل ہو گیا تاجروں کا نقصان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسلادھار بارش سے دومیل قدیمی پل مارکیٹ میں برساتی پانی دوکانوں میں داخل ہو گیا۔ صحافیوں کو دومیل قدیمی مارکیٹ کے دوکانداروں گلزار عباسی‘دلاور اعوان‘یاسر عباسی‘علی شاہ اور دیگر نے بتایا کہ بارشوں سے قدیمی مارکیٹ میں دوکانوں کے اندر برساتی پانی داخل ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا حال ہی میں سڑک تعمیر کی گئی ہے گھڑی پن اور اپر دومیل کاسارا پانی اس مارکیٹ سے آکر نکلتا ہے برساتی پانی کی نکاسی کیلئے شہری ادارے اقدامات اٹھائین تا کہ تاجر کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں۔