کومل رضوی او رسدہارتھ سلاتھیا کی شادیانوں پر مشتمل مشترکہ پیشکش

کومل رضوی او رسدہارتھ سلاتھیا کی شادیانوں پر مشتمل مشترکہ پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( پ ر)کومل رضوی کی نئی کوشش"چٹاّچھولا" ، سڑکوں پر لمبی مسافت کی عکاسی کرتا گیت ہے جس میں پاپ گلوکاری کی بین القوامی سطح پر پاکستانی شناخت کومل رضوی اور بھارتی گلوکار و موسیقار سدھارتھ سلاتھیا ساتھ ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ گانے کے آڈیو اور وڈیو ورژن کی کومل رضوی کی رہائشگاہ پرپہلی مرتبہ رونمائی ہوئی۔آخری بار اپنے جاری کردہ گانے" ہیلو جی "کی غیر معمولی پزیرائی کے بعد کومل رضوی نے سدھارتھ کے ہمراہ پاکستان اور بھارت میں مقبول ترین روایتی شادیانوں کو پنجابی سازوں کے امتزاج سے مزین بھنگڑا موسیقی کے ساتھ جوڑا ہے جو اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد تجربہ ہے۔کومل رضوی نے ، جو اب ایک بین القوامی برانڈ کا درجہ رکھتی ہیں اس موقع پر کہا " مجھے دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں بے حد لطف آتا ہے۔مستند اور روایتی دھنوں کو فروغ دینے اور کچھ ایسا کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے جو میری شخصیت سے بڑھ کر ہو"۔اس پر کشش گانے کی ریلیز ، دونوں ملکوں کے جشن آزادی کے فوری بعدباہمی امن کی علامت کے طور پر متوقع ہے۔"چٹاّچھولا" چار روایتی شادیانوں کا مجموعہ ہے جس میں چٹّا چھولا، میں نہیں جانا کھیڑیاں دے نال ، چن میرے مکھنا اور چٹاّ ککڑ ،کے بول شامل ہیں۔ گانے کی وڈیو کی ہدایات خود کومل رضوی نے دی ہیں جبکہ پیشکش سی وائرس کے حسن رضوی کی ہے۔موسیقی سعد حیات کا ترتیب دی ہوئی ہے جب کہ ثمن زبیر سالون کی شمع نے میک اپ میں معاونت کی ہے۔کومل رضوی کی خوبصورت رہائش گاہ پر سجی تقریب کا آغاز ہائی پروفائل میڈیا اور مہمانوں کی آمد سے ہوا۔ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی جن میں سے پہلا گانے کی رونمائی جب کہ دوسرا سوال و جواب کا سیشن تھا ۔اس موقع پر سدھارتھ بزریعہ انٹرنیٹ بھارت سے براہ راست محو گفتگو تھے۔انھوں نے بنا کسی تعطل میڈیا کی جانب سے کئے گئے تمام سوالوں کے جواب دئیے۔بعد ازاں کومل رضوی نے یہ گانا لائیو گا کر بھی سنایا جسے بے حد پسند کیا گیا۔اس حسین شام کا اختتام پرتکلف عصرانے کے ساتھ ہوا۔