بارش سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی حفاظتی دیوارمنہدم
راولپنڈی (آن لائن)بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بارش کے باعث رن وے کی حفاظتی دیوار گرگئی جس سے رن وے باہرسے دکھائی دینے لگا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی حفاظتی دیوار گرگئی ،دیوار گرنے سے رن وے کو باہر سے بآسانی دیکھا جاسکتا ہے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
۔بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈھوک للیان کے رہائشی آبادی کے سامنے رن وے کی حفاظتی دیوار پیر کی شب ہونے والی تیز بارش کے باعث گری ۔واضح رہے کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عام پروازوں کی آمدورفت تو بند ہے لیکن مخصوص پروازوں کے لئے تاحال یہی ایئرپورٹ استعمال کیا جاتا ہے ۔
دیوار منہدم