عبدالرشید لچھراٹ کے عظیم رہنما تھے،مقررین کابرسی پراظہارخیال
مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی)دارالحکومت مظفرآباد کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت رکن و اسمبلی لچھراٹ چوہدری شہزاد محمود کے والد چوہدری عبدالرشید کی پہلی برسی، عوام کا ہجوم اُمڈ آیا۔ چوہدری عبدالرشید کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ لچھراٹ کے علاوہ سات حلقوں راولپنڈی ، اسلام آباد ، مانسہرہ سے سیاسی ، سماجی شخصیات کی شرکت ۔ علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چوہدری عبدالرشید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ قرآن خوانی، محفل نعت، لنگر تقسیم ، دربار تریڈے شریف، دربار کیاں شریف، دربار جھاگ شریف ، دربار کٹھائی کے سجادہ نشین حضرات خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ چوہدری عبدالرشید لچھراٹ کے عظیم رہنما تھے وہ سماج کی دن رات خدمت کرتے تھے۔ خدمت خلق میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا وہ ہر دلعزیز شخصیت تھے۔ نادار ، مستحقین،غربا کے سر پرست تھے۔ ان کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ مرحوم نے سیاسی میدان میں بھی عوام کی خدمت کی۔ ان کی خدمات ہمیشہ یار رکھی جائیں گی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن علماء مشائخ کے صدر مولانا حمید الدین برکتی، علامہ قادری محمد زمان سیفی، میاں منظور حسین، ڈاکٹر منظور کنٹھہ چوہدری محمد بشیر ممبر زکوٰۃ کونسل، الیاس اعوان صدرمسلم لیگ ن لچھراٹ، ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی گڑھی دوپٹہ ، عباس ڈار، مظفرآباد پریس کلب کے سابق سیکرٹری جنرل غلام نبی بانڈے، چوہدری عمران، چوہدری سائیں، چوہدری یاسر، چوہدری آصف اور دیگر نے چوہدری عبدالرشید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ مقررنین نے کہا کہ چوہدری عبدالرشید مرحوم کے خلاء کو پر نہیں کیا جا سکتا ان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔ چوہدری عبدالرشید محروم کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ہے۔ شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔ برسی میں ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ ، چوہدری یاسر محمود نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔