پاکستان کے بعد آزادکشمیر میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی،بیرسٹرسلطان
مظفرآباد(سٹی رپورٹر)تبریز کاظمی کی قیادت میں تحریک انصف حلقہ نمبر6 کے کارکنان نے پارٹی صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کوہالہ پانچ میل کے مقام بھرپور استقبال کیا ۔وزیراعظم بیرسٹر سلطان اور عمران خان زندہ باد کے زیردست نعرے بازی ، بیرسٹر سلطان کی آمد پر مظفرآباد ڈویژن کے ساتوں حلقوں سے سینکڑوں گاڑیاں ، موٹر سائیکل ریلی میں شامل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو زصدربیر سٹر سلطان محمود چوہدری کی مظفرآباد آمد پر تحریک انصاف LA-29 حلقہ نمبر6 کی زیر قیادت اُمیدوار اسمبلی تحریک انصاف آزادکشمیر سید تبریز کاظمی کا قافلہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کوہالہ پانچ میل کے مقام پر استقبال کیا۔ حلقہ 6 کے تحریک انصاف کے قافلے کی قیادت تبریز کاظمی نے کی ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا مختلف مقامات پر بھرپور استقبال کیا گیا ۔ کوہالہ سے مظفرآباد تک سینکڑوں گاڑیاں او رسینکڑوں موٹر سائیکل اور مظفرآباد ڈویژن کے ہزار وں کارکنان بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کے استقبالیہ قافلے میں شامل تھے۔ ریلی کے شرکاء سے بیرسٹر سلطان محمود نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان کے بعد اب آزادکشمیر میں بھی تبدیلی کی ہوا چل چکی ہے۔ آزادکشمیر میں جلد دھاندلی کی پیداوار حکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے۔ کارکن آج ہی سے الیکشن کی تیاری کریں کسی بھی وقت الیکشن کا بگل بج سکتا ہے۔ پاکستان کے اندر سارا کرپٹ مافیاایک طرف ہے اور عمران خان ایک طرف ہے لیکن عمران خان کوئی وزیراعظم بننے سے نہیں روک سکتا ۔ پاکستان کے اندر تحریک انصاف وفاقی حکومت بنائے گی اور پنجاب اور خیبر پختوان خواہ کے اندر صوبائی حکومت بنائے گی۔ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر ISFکے رہنما محسن اعوان ، میر حسن چوہدری، حافظ شاکر اور PTI حلقہ نمبر6 کے رہنما فیصل تنولی ، زبیر احمد ، راجہ رمیض اور دیگر نے اپنے قافلوں سمیت شرکت کی۔ تبریز کاظمی نے حلقہ نمبر6 کے کارکنوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے استقبال میں بھرپور حصہ لیا۔